best journalism women tv anchor the world




"یہ عبایا کتنا خوبصورت لگ رہا ہے نا؟ " فرحان نے کرن کو پرجوش انداز میں مخاطب کیا
فرحان لاؤنج میں بیٹھا ٹی وی دیکھ رہا تھا کہ اچانک اس کی نظر ایک خاتون (ٹی وی اینکر )پر پڑی جو کہ ایرانی عبایا میں ملبوس افطار کا پروگرام کر رہی تھی

کرن جو کہ کچن میں افطاری بنا رہی تھی اپنے میاں کی آواز پر چونکی اور لاؤنج کی طرف لپکی

"ہاں بس اچھا ہی ہے ،مجھے نہیں پسند آیا" کرن نے بے دلی سے کہا

"کیا مطلب پسند نہیں آیا ،مجھے تو بہت اچھا لگا ہے، میں تمہارے لیے بھی خرید کر لاؤں گا"

فرحان نے اپنی پسند کا اظہار کرتے ہوئے کہا

"فرحان! مت لے کہ آئیے گا اور اس جیسا تو میں بالکل بھی نہیں پہنوں گی" کرن بگڑی

"کیا مسئلہ ہے اس میں؟ مجھے پسند ہے نا تم میری ہی خاطر پہن لو " فرحان نے محبت سے اسرار کیا

"کیوں پہنو؟ جب ایک چیز مجھے پسند ہی نہیں تو کیوں فضول میں زور زبردستی کر رہے ہیں؟"

کرن بیزار ہوتے ہوئے اٹھ کر کچن میں چلی گئی
کرن اور فرحان کی لو میرج تھی، دونوں یونیورسٹی میں ساتھ پڑھتے تھے ۔
تعلیم مکمل کرتے ہی دونوں کے گھر والوں نے انکی شادی کردی چونکہ فرحان کو دوبئی میں جاب مل گئی تھی اس لئے شادی کے بعد دونوں دوبئی سیٹلڈ ہوگئے۔

دونوں ہی کا تعلق جوائنٹ فیملی سے تھا اس لئے دونوں کا فیملی سے الگ رہنا پہلا تجربہ تھا، یہی وجہ تھی کہ ہفتہ میں ان کے درمیان یہ تیسرا جھگڑا ہوا اور شروعات ہمیشہ کرن کی طرف سے ہوتی۔

افطاری دونوں نے خاموشی سے کی اور فرحان اٹھ کر مغرب کی نماز پڑھنے چلا گیا۔

واپسی پر فرحان نے گاڑی گھر کی بجائے مارکیٹ کی طرف موڑ لی اور مارکیٹ پہنچ کر اس نے ویسا ہی عبایا خریدا جیسا اس نے ٹی وی پر دیکھا تھا۔

گھر پہنچتے ہی اس نے کرن کو آواز دی جو کہ کچن میں چیزیں سمیٹنے میں مصروف تھی فرحان کی آواز پر کام چھوڑ کر لاؤنج میں آگئی۔

"یہاں بیٹھو میرے پاس" فرحان نے کرن کا ہاتھ تھامتے ہوئے کہا

"کیا مسئلہ ہے کرن؟ ابھی ہمیں ایک ہوئے کچھ دن ہوئے ہیں اور تم ابھی سے مجھ سے بیزار ہو" فرحان پریشان تھا
"میں بیزار نہیں ہوں! " کرن آہستگی سے بولی
تو پھر کیا وجہ ہے؟ فرحان نے پوچھا
"بس مجھے آپ کا یوں غیر محرم عورتوں کی تعریف کرنا اچھا نہیں لگتا"

فرحان کو جیسے جھٹکا لگا اسے آج سے پہلا والا جھگڑا یاد آیا جو ایک افطار پارٹی سے واپسی ہر ہوا تھا، اسکی وجہ بھی آج کی وجہ جیسی تھی۔فرحان کو پارٹی میں ایک عورت کا ہیئر سٹائل بہت پسند آیا اور کرن سے بھی ایسا ہیئر سٹائل بنانے کو کہا تھا جس پر کرن فرحان سے دو دن ناراض رہی۔

"جب آپ غیر محرم عورتوں کی تعریف کرتے تو مجھے جیلسی ہوتی ہے،مجھ سے برداشت نہیں ہوتا، ایسی کیا خاص بات ہوتی ہے ان میں جو مجھ میں نہیں" کرن پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔

اب فرحان کو شروع سے آخر تک ساری بات سمجھ آگئی کہ مسئلہ دراصل ہے کہاں پہ۔

فرحان نے کرن کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ دیکھو کرن!
میرا اس طرح کسی دوسری عورت کی تعریف کرنے کو غلط مت سمجھو، مجھے اگر کسی غیر محرم کی کوئی چیز اٹریکٹ کرتی ہے تو اس کا ہرگز ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں اسکی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہوں بلکہ میں وہی چیز تمہارے اندر محسوس کرنا چاہتا ہوں، اگر کسی عورت کی مجھے کوئی ادا اچھی لگتی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں اس کی طرف کھینچا چلا جاتا ہوں بلکہ میں وہی ادا تم میں تلاش کرتا ہوں اور اگر تم میں تلاش نہیں کر پاؤں تو پھر اس ادا کو تم میں پیدا کرنے کی کوشش کروں گا کیونکہ کرن! تم میرے لیے حلال ہو اور غیر محرم میرے لیے حرام اور میں اللہ کے حکم کے مطابق حلال کو اپناؤ گا اور حرام سے پرہیز کروں گا، کیوں میں حلال کی موجودگی میں حرام کی وجہ سے اپنے رب کو ناراض کروں، تم میری دنیا ہو اور انسان دنیا سے جدا موت کے بعد ہی ہوتا ہے ۔

کرن کی روتے روتے ہچکی بند گئی اور اسے اپنی غلطی کا احساس ہونے لگا یہ اس کی بے جا ضد کا نتیجہ ہے۔
"چلو اب رو رو کر خودکوہلکان کرنا بند کرو اور یہ عبایا پہن کے دکھاو"
فرحان نے ٹیبل کے نیچے سے عبایا والا شاپر کرن کو تھماتے ہوئے کہا...!!

"کیسی لگ رہی ہوں؟"

کرن کی آواز پر فرحان چونکا، عبایا پہنے وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھی،
فرحان کے منہ سے بے اختیار نکل پڑا.۔۔۔۔۔!!!!
"فبای الاءربکما تکذیبن"

4 comments :

  1. Re-opening The UK Economy
    On the 16th of April 2020 the lockdown as a result of the coronavirus pandemic was extended in the United Kingdom. The First Secretary of State, Dominic Raab, extended the lockdown by an additional three weeks.

    ReplyDelete
  2. Costo_viagra_5028 May 2020 at 05:47

    Thanks! And thanks for sharing your great posts every week costo viagra 50

    ReplyDelete
  3. Wow so nice Amazing post, thanks for sharing this article.
    Thanks again
    All Poetry Life

    ReplyDelete

My Instagram

Copyright © SMMPak Darussalam Ahle Hadith. Made with by Seo Basic Knowledge
close